مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے تیار ہیں: چین

مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے تیار ہیں: چین

بیجنگ:چین نے ایک مرتبہ پھر بھار ت اورپاکستان کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ ” مسئلہ کشمیر“ حل کرانے کی پیشکش کر دی ہے۔ چین نے مسئلے کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے بیجنگ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
دونوں ممالک کو ایشیاءکے اہم ممالک  قرار دیتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ کشمیر میں ایل او سی پر تنازع سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق خطے میں امن و استحکام میں اضافے اور کشیدگی سے گریز کےلیے مزید اقدامات کرسکتے ہیں اور بیجنگ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کےلیے تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایشاءکے اہم ترین ممالک ہیں اور دنیامیں مسئلہ کشمیر خاصی توجہ حاصل کررہا ہے۔