سری لنکا نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کے کرکٹ کیلئےنئے کپتانوں کا اعلان کر دیا

سری لنکا نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کے کرکٹ کیلئےنئے کپتانوں کا اعلان کر دیا

کولمبو : زمبابوے سے ون ڈے میچز کی سیریز میں شکست کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلیو میتھیوز نے ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔جس کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دنیش چندیمل کو ٹیسٹ جبکہ اپل تھرنگا کو محدود اوررز کی کرکٹ کا کپتان مقرر کر دیا ہے ۔

اینجیلو میتھیوز نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 2-3 سےشکست کے بعد تینوں طرز کرکٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اینجیلومیتھیوز نے 34 ٹیسٹ، 98 ایک روزہ اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کی جبکہ سری لنکن ٹیم نے میتھیوز کی قیادت میں گزشتہ سال آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کی تھی۔ ٹیم نے ان کی قیادت میں 13 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی سمیٹی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی سرزمین پر کھیلی گئی پانچ میچوں کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سری لنکا نے دوسرے میچ میں 7 وکٹوں اور تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سےکامیابی حاصل کی تھی تاہم چوتھے میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کامیاب قرار دیا گیا تھا۔سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں زمبابوے نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی اپنے نام کرلی تھی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.