لیگی رہنماؤں نے کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا

لیگی رہنماؤں نے کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا

ہمت ہے تو مجھے گرفتار کر کے دکھائیں یا پھر کارکنوں کو رہا کریں، ایاز صادق۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے ہمارے کارکنان پر امن طور پر لاہور ائیر پورٹ جانا چاہتے ہیں مگر اچانک کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمت ہے تو مجھے گرفتار کر کے دکھائیں یا پھر کارکنوں کو رہا کریں۔

رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں حکومت پنجاب اور وزیر اعظم سے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آج دوپہر تک کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 

مزید پڑھیں: نواز شریف اور ان کی بیٹی کی گرفتاری کیلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا گیا ہے جبکہ بعض کو بھیجنے کی تیاری ہے۔ حکومت خود اشتعال انگیز کارروائیاں کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کارکنان کی گرفتاری کا ذمہ دار نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو قرار دیا۔

 

واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا جن میں یوسی چیرمین، وائس چیرمین، کونسلرز اور کارکنان شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: آئندہ آنے والی حکومت سے متعلق مفاہمت کے بادشاہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

گرفتاریوں کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں