پی آئی اے نے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا

پی آئی اے نے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: سرفراز احمد، فیصل اقبال اور انور علی کو الیکشن ڈیوٹی سے چھوٹ دے دی ہے۔۔۔ فوٹؤ: انٹرنیٹ

اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات مین چند دن باقی ، سرکاری سطح پر جہاں تما م تیاریاں جاری ہیں تو وہی پی آئی اے نے بھی کھلاڑیوں کو الیکشن پر ڈیوٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی دینے کی ہدایت کردی۔قومی ایئر لائن نے کرکٹرز اعزاز چیمہ، شہریارغنی، شہزر محمد اور آغا صابر سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فیصل اقبال اور انور علی کو الیکشن ڈیوٹی سے چھوٹ دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کینیا  نے ٹوئنٹی 20 کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بناڈالا

پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام کھلاڑیوں کو ایچ آر آفیسر سے ملنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کی ہدایات پر عمل در آمد نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شوکاز، سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے باعث سرکاری ملازمین الیکشن ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جس کی زد میں اب کرکٹر بھی آگئے ہیں۔