میں زندہ اور خیریت سے ہوں ، عبدالرزاق

میں زندہ اور خیریت سے ہوں ، عبدالرزاق
کیپشن: میرے ایکسڈنٹ اور موت کی جعلی خبریں زیرگردش تھیں جن میں کوئی صداقت نہیں، قومی کرکٹر۔۔۔۔ فوٹو: فائل

کراچی : پاکستان ٹیم کے معروف سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے اپنی ہی موت کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق کی کار حادثے میں موت کی جھوٹی خبریں اور جعلی تصاویر زیر گردش تھیں۔انٹرنیٹ پر سابق بلے باز کی ایسی تصاویر سامنے آئیں کہ عبدالرزاق کو خود ہی میدان میں آنا پڑا، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا اور خبر کی تردید بھی کی۔

ac05e91eecb2c4242170da09e2e34518



ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر میرے ایکسڈنٹ اور موت کی جعلی خبریں زیرگردش تھیں جن میں کوئی صداقت نہیں، میں زندہ اور خیریت سے ہوں اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے کوئی خبر نہ پھیلائیں۔عبدالرزاق نے لوگوں کے رویئے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔