دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ لڑکی ارب پتی بننے کے قریب

دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ لڑکی ارب پتی بننے کے قریب
کیپشن: کایلی جینر امریکا کی امیر ترین خواتین میں 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: امریکی جریدے فوربس نے امریکی ویمن بلین ائیرز کے حوالے سے ایک پرچا جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ کایلی جینر اس وقت 90 کروڑ ڈالرز  کی مالک ہیں۔

فوربس کے مطابق کایلی جینر نہ صرف اپنی بہنوں میں سب سے زیادہ امیر ہیں بلکہ وہ امریکا کی امیر ترین خواتین میں 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

کایلی جینر کے مقابلے میں ان کی بڑی بہن اور مقبول رئیلٹی اسٹار کم کاردیشین کے اثاثوں کی مالیت صرف 35 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے۔ 20 سالہ کایلی جینر کے اثاثوں میں اتنا اضافہ ان کی میک اپ مصنوعات کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔

 

مزید پڑھیں: اسکارف کی بے حرمتی، ایرانی خاتون کو 20 سال قید کی سزا

کایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت 80 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 33 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔ کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں۔

انہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔

جریدے کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر کایلی جینر سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گی۔ یہ اعزاز اس وقت مارک زکربرگ کے پاس ہے جو 23 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں