این اے 125میں مسائل ہی مسائل ہیں جیت کر پارٹی ان بنیادی مسائل پر خاص توجہ دے گی۔ڈاکٹر یاسمین 

 این اے 125میں مسائل ہی مسائل ہیں جیت کر پارٹی ان بنیادی مسائل پر خاص توجہ دے گی۔ڈاکٹر یاسمین 
کیپشن:  عوام کا زبردست ریسپونس مل رہا ہے انشاء اللہ عمران خان کی جیت اس حلقہ سے یقینی ہے 

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماو نامزد امیدوار این اے 125 ڈاکٹر یاسمین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا زبردست ریسپونس مل رہا ہے انشاء اللہ عمران خان کی جیت اس حلقہ سے یقینی ہے .

این اے 125میں مسائل ہی مسائل ہیں جیت کر پارٹی ان بنیادی مسائل پر خاص توجہ دے گی آج بھی یو سی 69 مزنگ پارک لین ٹیمپل روڈ پے پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہیں ہیں ،خواجہ برادران کا شکریہ جنہوں نے مجھے آج دعوت دی میں خواجہ خالد،خواجہ انوار، خواجہ ایوب،خواجہ ندیم، خلیق اعوان، کامران اور خواجہ محبوب کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہم سب کو صرف پاکستان میں 3 چیزوں پر ہنگامی طور پر کام کرنے کی ضرورت  ہے ، صحت ،تعلیم اور پانی یہ پاکستان کے بنیادی مسائل ہیں انشا ء اللہ میں اس حلقہ سے وعدہ کرتی ہوں کے میں جیتوں یا ہاروں پر میں اس حلقہ کی عوام کے لیے اس ضرور کام کروں گی پاکستان میں ڈیم بہت ضروری ہیں.

 تعلیم میں ہنرکی تعلیم بہت ضروری ہے، ترقی یافتہ ملک میں ہنر مند افراد ریڑ کی ہڈی کی ما مند ہوتے ہیں،صحت پرپی ٹی آئی اسپیشل فوکس رکھتی ِہوں جو منشور پیش کیا وو عوام میں آج بانٹا لوگوں نے کہا کے پہلے دفعہ کسی امیدوار نے حلقہ کا منشور دیا ھے آج سے پہلے کبھی نا دیکھا اور نا سنا ۔ پی پی 149، 150 سے امیدوار زبیر نیازی اور چوہدری اصغر گجر نے جلسوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے 35 سال میں کوئی معیاری ہسپتال نہیں بنایانواز شریف پر آج ترس آتا ہے پرتپاک استقبال پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں تحریک انصاف کا مقصد انصاف کے بول بالا ہے نواز شریف بے شمار مواقع ملنے کے باوجود ملک کی حالت نہ سنوار سکے ملک اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے حلقے میں صاف پانی دستیاب نہیں عوام باشعور ہو چکے ہیں 25 جولائی کو انقلاب آنے والا ہے