واٹس ایپ میں جعلی خبروں کی روک تھا م کیلئے نیا فیچر متعارف

فارورڈ میسج کی شناخت کے لیے ایک لیبل متعارف کرایا ہے.. فوٹو: فائل

واٹس ایپ میں جعلی خبروں کی روک تھا م کیلئے نیا فیچر متعارف
کیپشن: فوٹو: فائل

ؒلاہور: سمارٹ فون کے معروف ترین میسنجر واٹس ایپ نے افواہوں اور جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو لوگوں کو ایسے پیغامات کے بارے میں آگاہ کرے گا جو ان کے کانٹیکٹس کی جانب سے فارورڈ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے اس سلسلے میں فارورڈ میسج کی شناخت کے لیے ایک لیبل متعارف کرایا ہے۔بنیادی طور پر ایسا پیغام جو کوئی صارف خود کمپوز کیے بغیر بھیجے گا، اس کے ٹاپ پر فارورڈڈ لکھا نظر آئے گا۔اس فیچر سے قبل جو پیغامات فارورڈ کیے جاتے تھے، وہ بالکل ایسے ہی نظر آتے تھے جیسے کسی فرد نے خود انہیں تحریر کیا ہو، جس کی وجہ سے ان پر یقین کرنا زیادہ آسان ہوتا تھا۔اس فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ واٹس ایپ سے بھارت میں افواہوں کے پھیلنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔واٹس ایپ نے جھوٹی خبروں کی روک تھام کیلئے نیا فیچر تیار کر لیا

یہ نیا فیچر دنیا بھر کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور اس کے لیے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے یا کچھ دنوں میں ہر ایک کے پاس دستیاب ہوگا۔واٹس ایپ نے بھی اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کو متعارف کراتے ہوئے کہا ' ہم چاہتے ہیں کہ لوگ کسی پیغام کو فارورڈ کرتے ہوئے اس کے بارے میں سوچیں کہ اسے آگے بھیجنا ٹھیک ہے یا نہیں'۔کمپنی کے مطابق لوگ کسی بھی اسپام یا مشتبہ پیغام پر رپورٹ کرسکتے ہیں تاکہ اس کو مزید آگے پھیلنے سے روکا جاسکے۔