اسحاق ڈار کو واپس لانے کے لئے احکامات جاری

اسحاق ڈار کو واپس لانے کے لئے احکامات جاری
کیپشن: سیکرٹری داخلہ کو اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: چیئرمین ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس میں سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کا حکم دےے دیا، ساتھ تمام اتھارٹیزکو سیکرٹری داخلہ کی معاونت کی ہدایت کردی،

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت کی،سابق سیکرٹری خزانہ عدالت میں پیش ہو گئے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسا رکیا کہ سیکرٹری داخلہ بتائیں اسحاق ڈارکو کیسے واپس لاناہے؟،سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ بہت طریقوں سے پاسپورٹ منسوخ ہوسکتاہے، شوکاز نوٹس دے کر پاسپورٹ کینسل کیا جاتاہے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ اگرکوئی عدالت کے بلاوے پر نہ آئے تو کیا کرنا پڑے گا؟

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پرویز مشرف کیس میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ ہوچکے ہیں، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر بھی نہ آئیں تو کیا بے بس ہوجائیں؟۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے کہ لوگوں کو واپس لایا جائے ، اسحاق ڈار کی واپسی کیلیے انٹرپول سے رابطہ کیا جاسکتاہے؟۔


چیف جسٹس نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر بھی نہ آئیں تو کیا ہم بے بس ہو جائیں، ہمیں ملزم کی بیرون ملک سے وطن واپسی سے متعلق بھی قانون چاہیے۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کرنے اور تمام اتھارٹیز کو سیکریٹری داخلہ کی معاونت کی ہدایت کی ۔  چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کسی اتھارٹی نے معاونت نہ کی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔