ارجن کپور مشہور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار

ارجن کپور مشہور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار
کیپشن: خان اور اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان علیحدگی کی ایک وجہ ارجن کپور کو قرار دیا گیا.... فوٹؤ: فائل

ممبئی : بھارتی اداکار ارجن کپور مشہور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور اس بات اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا۔

رپورٹس کے مطابق ارجن کپور گزشتہ دنوں ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی نے بھی میڈیا میں خوب جگہ بنائی جب کہ ارباز خان اور اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان علیحدگی کی ایک وجہ ارجن کپور کو قرار دیا گیا۔بالآخر ارجن کپور کو جس سے محبت ہے، ارجن کپور نے اس نام سے پردہ اٹھادیا ہے۔


ارجن کپور نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی اداکارہ چارلیز تھیرون کی تصویر شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں چارلیز تھیرون سے محبت ہے۔ اب یہ محبت واقعہ سچی ہے یا صرف انسٹاگرام تک محدود ہے اس بارے میں تو ارجن کپور خود ہی بتاسکتے ہیں۔