نواز الدین صدیقی کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج

نواز الدین صدیقی کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج
کیپشن: شکایت مغربی بنگال کے کانگریس کمیٹی کے رکن راجیو سنہا نے درج کرائی ہے... فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے خلاف بھارت کے سابق وزیر اعظم کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ”سیکریڈ گیمز“کی 6 جولائی کو نشر ہونےوالی قسط میں نوازالدین صدیقی نے سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں”پھٹو“ کہا تھا جس کے باعث نوازالدین صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت مغربی بنگال کے کانگریس کمیٹی کے رکن راجیو سنہا نے درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیریز کے پروڈیوسر اور نیٹ فلیکس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی شخصیت بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ سیریز میں حقائق کو غلط انداز میں پیش کیاگیا ہے۔


واضح رہے کہ”سیکریڈ گیمز“کی ہدایات انوراگ کشپ اور وکرم آدیتیہ نے دی ہے جب کہ یہ بھارتی مصنف وکرم چندرا کے جرائم پر مبنی بیسٹ سیلنگ ناول پر بنائی گئی ہے۔