آرمی چیف کی پشاور آمد، ہارون بلور کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

 آرمی چیف کی پشاور آمد، ہارون بلور کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
کیپشن: سربراہ پاک فوج نے ہارون بلور کے اہلخانہ سے ان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور پہنچ کر خودکش حملے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

آرمی چیف پشاور میں ہارون بلور کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی تھے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور کو الیکشن سے پہلے نہ بلایا جائے، چیف جسٹس

سربراہ پاک فوج نے ہارون بلور کے اہلخانہ سے ان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت بھی کی۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ہارون بلور پشاور کے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ میں موجود تھے جہاں خودکش حملے میں ان سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے تھے تاہم مزید 2 زخمی افراد اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے جس سے تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں