کوٹلی ،پہاڑی تودہ گاڑی پر گرنے سے 5افراد جاں بحق ،3زخمی 

کوٹلی ،پہاڑی تودہ گاڑی پر گرنے سے 5افراد جاں بحق ،3زخمی 
کیپشن:  زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکیال منتقل کر دیا گیا،فائل فوٹو

کوٹلی : کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں پہاڑی تودہ گاڑی پر گرنے کے نتیجہ میں5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسافر وین پر نکیال کے علاقہ بگناڑہ کے مقام پر پہاڑی تودہ آ گرہ جس کے نتیجہ میں5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق افراد میں ڈرائیور واجد ، عبد القدیر ، کرامت حسین اور نازیہ کوثر شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں توقیر احمد ، روبینہ کوثر اور حوالدار رفیق شامل ہیں ۔ زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکیال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  ۔