یوٹیوب نے اپنی سمارٹ فون ایپ میں ”انکوگنیٹو موڈ“ متعارف کروا دیا

یوٹیوب نے اپنی سمارٹ فون ایپ میں ”انکوگنیٹو موڈ“ متعارف کروا دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا: گول کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ”یوٹیوب “ نے اپنی اپلیکشن کے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے 'انکوگنیٹو موڈ' متعارف کرا دیا ہے جس کی آزمائش رواں سال مئی سے جاری تھی، مگر اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے کوئی سمارٹ فون میں آپ کی واچ ہسٹری یا سرچ ہسٹری نہیں دیکھ سکتا۔

رپورٹس کے مطابق گوگل کروم کی طرح، یوٹیوب میں انکوگنیٹو موڈ صارفین کو ویڈیوز کو پرائیویٹ براوز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ فیچر ایپ کی واچ ہسٹری اور سرچ ہسٹری کو ڈس ایبل کردیتا ہے ، یعنی اگر کوئی آپ کے فون کو لے کر یوٹیوب اوپن کرتا ہے، تو وہ یہ نہیں دیکھ سکے گا کہ آپ اپلیکشن میں کیا سرچ کرتے رہے ہیں یا کیا کچھ دیکھتے ہیں، کیونکہ کسی قسم کی معلومات محفوظ ہی نہیں ہوتی۔

یہ فیچر اکاونٹ سیٹنگ میں ہوگا، جس تک رسائی کے لیے ایپ اوپن کرکے ٹائپ رائٹ سائیڈ پر پروفائل امیج پر کلک کریں گے تو نیچے آپشنز میں اaنکوگنیٹو موڈ موجود ہوگا۔پہلی بار اس موڈ کو آن کرنے پر یہ پیغام آئے گا، آپ انکوگنیٹو پر چلے گئے ہیں، جب آپ اسے ٹرن آف کریں گے یا ان ایکٹو ہوں گے، تو اس سیشن کے دوران آپ کی ایکٹیویٹی کلیئر ہوجائے گی اور آپ اپنے اکاونٹ پر واپس چلے جائیں گے، تاہم آپ کی ایکٹیویٹی ایمپلائر، اسکول یا انٹرنیٹ سروس پرووائڈر کے لیے ویزایبل ہوگی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر صرف براو ز ہسٹری انفارمیشن کو ڈیوائس میں محفوظ ہونے سے روکتا ہے، تاہم آپ کی ہسٹری انٹرنیٹ سروس پرووائڈر یا آفس نیٹ ورک میں دیکھنا ممکن ہے۔جب یہ موڈ ان ایبل ہوگا تو آپ کے سامنے گوگل کروم جیسا ہیٹ اور شیڈ والا آئیکون آئے گا، جس کے دوران سبسکرائپشن، لائبریری، ان باکس یا سرچ تک رسائی پر یاد دلایا جائے گا کہ آپ انکوگنیٹو موڈ پر ہیں، اور صرف ہوم اور ٹرینڈنگ فیڈ تک رسائی حاصل ہوگی۔اس سے باہر نکلنے کے لیے ہیٹ اور شیڈ والے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا یا ایک آپشن کے ذریعے مخصوص مدت میں خودکار طور پر اسے ٹرن آف کیا جاسکتا ہے۔