نیب نے شہباز شریف کو 56کمپنی سکینڈل میں 16 جولائی کو طلب کرلیا

05:04 PM, 12 Jul, 2018

لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو 56کمپنی سکینڈل میں 16 جولائی کو طلب کرلیا۔

نیب لاہور کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو 56کمپنی سکینڈل کی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن پر سوالنامہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ ان کی نیب میں طلبی کا نوٹس بھی شہباز شریف کی لاہور میں رہائش گاہ پر ارسال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صاف پانی سکینڈل میں شہباز شریف نیب میں پیش ہو چکے ہیں اور نیب لاہور کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹہ سے زائد شہباز شریف سے سوال کیےتھے۔

مزیدخبریں