بیگم کلثوم نوا زکو ہوش آگیا

05:14 PM, 12 Jul, 2018

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے تقریبا ایک ماہ بعد آنکھیں کھولیں ہیں، والدہ کی طبیعت میں قدرے بہتری آئی ہے۔

 لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں اپنی والدہ کی تیمارداری کیلئے موجود حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے، آج میری والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں، انھیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

  

حسین نواز نے بتایا کہ کافی دنوں سے وینٹ لیٹرز کو کم اور دواؤں میں تبدیلی کی جا رہی تھی ،جن کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، میری والدہ کو ایک ماہ بعد ہوش آ گیا اور انہوں نے آنکھیں کھولیں۔

 

مریم نواز نے بھی کلثوم نواز کی آنکھیں کھولنے کی تصدیق کر دی ،حسین نواز نے کہا اﷲرب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اب ان کی حالت قدرے بہترہے ۔

 

 واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز آج لاہور کیلئے روانہ ہو رہے ہیں جہاںنیب عدالت نے ان کو سزائیں سنا رکھی ہیں ،لاہور آمد پر ہی انہیں ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا جائیگا ۔

مزیدخبریں