نواز شریف، مریم کی گرفتاری، نگران پنجاب حکومت کا مکمل پلان سامنے آگیا

نواز شریف، مریم کی گرفتاری، نگران پنجاب حکومت کا مکمل پلان سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بیرون ملک سے واپس آتے ہی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا: مریم نواز
   

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں دس سال قید با مشقت کی سزا پانے والے نواز شریف اور سات سال قید با مشقت کی سزا پانے والی مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی جہاز سے اتارنے سے فوراً بعد گرفتار کرلیا جائے گا، نیب لاہور کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو مقامی پولیس کی معاونت سے دونوں باپ بیٹی کو گرفتار کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار دیں گے: عمران خان
  

جہاز لینڈ کرنے سے پہلے ہی نیب کی ٹیم ایئرپورٹ پر موجود ہو گی جو احتساب عدالت کے وارنٹ کی فوری تعمیل کرتے ہوئے سزا یافتہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرے گی اور ان کو پلان کے مطابق راولپنڈی یا اسلام آباد منتقل کرے گی جہاں دونوں باپ بیٹی کا علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈاکٹرز کی ٹیم میڈیکل کرے گی جس کے بعد دونوں باپ بیٹی کو احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے گی، فاضل جج محمد بشیر سزایافتہ باپ بیٹی کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں