لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو مظاہرین کے ساتھ جھگڑا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا پی ٹی آئی کے مظاہرین کے ساتھ جھگڑا ہوا تو انہیں نوجوان کو مکا مارنے پر لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا: مریم نواز
 
 واضح رہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے اور ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ اسی دوران جنید صفدر کی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے جھگڑا ہوا تو انہوں نے ان کو مکا مار دیا جس پر پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کے پی ٹی آئی کی کونسی خاتون رہنماوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے؟ ریحام خان کی کتاب میں اہم انکشافات
  

یاد رہے کہ اپنی گرفتاری دینے کیلئے نواز شریف اور مریم نواز آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو رہے تھے، اس دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع تھے جو ان کے حق اور مخالفت میں نعرے بازی کر رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں