ویڈیو الزامات مسترد، جج ارشد ملک کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

ویڈیو الزامات مسترد، جج ارشد ملک کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط
کیپشن: جج ارشد ملک نے جاری پریس ریلیز بھی خط کے ساتھ ارسال کی۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: ویڈٰو الزامات پر جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ کر الزامات مسترد کر دیئے۔ جج ارشد ملک نے بیان حلفی بھی ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔

               

جج ارشد ملک نے جاری پریس ریلیز بھی خط کے ساتھ ارسال کی۔ ان کی جانب دستاویزات بھی جمع کرائی گئیں۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفیہ میں کہا بلاوجہ بدنام کیا جا رہا ہے اور ویڈیو کو ایڈٹ کر کے چلایا گیا۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں۔ ویڈیو آنے کے بعد سیاست کے میدان میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پر کی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں جبکہ میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی۔