ن لیگ کا نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

ن لیگ کا نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
کیپشن: نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہو گئی ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن)۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں وہ درست ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہو گئی ہے۔ ان کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور فوری طور پر انہیں رہا کیا جائے۔