ترکی کو روس سے ایس 400 میزائلوں کی پہلی کھیپ مل گئی

ترکی کو روس سے ایس 400 میزائلوں کی پہلی کھیپ مل گئی

 انقرہ: ترکی کو روس سے ایس 400 میزائلوں کی پہلی کھیپ مل گئی۔

روسی ایکسپرٹس میزائل سسٹم کو مختلف علاقوں میں نصب کرنے میں ترکی کی مدد کریں گے۔ روس اور ترکی کے درمیان 11 اپریل 2017 کو میزائل خریداری کا معاہدا ہوا تھا، جس کے تحت ترکی روس سے میزائل سسٹم اور فاضل پرزاجات بھی خریدے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے میزائل خریدنے کی صورت میں ترکی پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا نے ترکی ایف 35 طیارے فراہم نہ کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔