ریاست نواز شریف سے انتقام لینےپرتلی ہوئی تھی، مریم نواز

ریاست نواز شریف سے انتقام لینےپرتلی ہوئی تھی، مریم نواز
کیپشن: Image Source: Screen Shot

لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ پوری ریاست ایک شخص سےانتقام لینےپرتلی ہوئی تھی وہ نوازشریف کی بےگناہی ضرورثابت کرےگا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پوری ریاست ایک شخص سےانتقام لینےپرتلی ہوئی تھی،رب العالمین کا بےحساب شکر ہے۔ نوازشریف اورمیں نےصرف اللہ پرتوکل اوربھروسہ کیا۔

 

مریم نواز نے کہاہے کہ  اللہ پریقین تھاوہ نوازشریف کی بےگناہی ضرورثابت کرےگا، سازشوں کےباوجوداللہ نےنوازشریف کی سچائی دنیاکودکھادی،اس پروہی قادرہے، سازش اورظلم کرنےوالےبھول جاتےہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سب سے بڑی اور کامیاب تدبیر اللہ ہی کی ہے، پوری ریاست ایک شخص سےانتقام لینےپرتلی ہوئی تھی، مگرکس کوعزت دیناہےاورکس کوذلت،یہ فیصلےاللہ کےہیں۔