حیران کن فیچر متعارف ، فیس بک صارفین بھی یوٹیوب کی طرح پیسے کما سکیں گے

حیران کن فیچر متعارف ، فیس بک صارفین بھی یوٹیوب کی طرح پیسے کما سکیں گے
کیپشن: image by facebook

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ویڈیو بنانے والوں کے لیے” مونیٹائز“ کا آپشن متعارف کروا دیا .

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس سے ویڈیو بنانے والے اب مونیٹائز کا آپشن استعمال کر سکیں گے ،اس سے صارفین یوٹیوب کی طرح فیس بک سے بھی پیسے کما سکیں گے ۔

فیس بک انتطامیہ کے مطابق ویڈیوز کو مونی ٹائزیشن کے لیے دیگر فیچرز بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں جس میں سبسکرائبر کی تعداد کو طے کرنا بھی شامل ہوگا ، اس کے علاہ فیس بک صارفین کو اضافی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فیس بھی چارج کرے گا ۔