ارشدملک کو بیان حلفی اورپریس ریلیزکی وجہ سےہٹایا گیا، فروغ نسیم

ارشدملک کو بیان حلفی اورپریس ریلیزکی وجہ سےہٹایا گیا، فروغ نسیم
کیپشن: Image Source: Fagogh Nasim Twitter Account

اسلام آباد: فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج ارشدملک کومزیدکام کرنےسےروک دیا۔ بیان حلفی اورپریس ریلیزکی وجہ سےارشدملک کوہٹایا گیا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج ارشدملک کوکام کرنےسےروک دیا۔ ان کو بیان حلفی اورپریس ریلیزکی وجہ سے ہٹایا گیا ہے ۔

 

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فیصلہ جج نے میرٹ پر کیا ہے،جج نےکہاکہ انہوں نےفیصلہ کسی دباؤکےبغیردیا، قوانین کےمطابق کوئی شخص فیصلےپراثراندازہوتواسے سزاہوتی ہے۔ قانون کے مطابق کیس پراثراندازہونے شخص کو10سال سزاہوتی ہے۔

 

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو دباؤ میں لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ججز کو دھمکی دینے کی بھی سزائیں آئین و قانون میں موجود ہیں۔ججزپردباؤڈالنےوالوں پرسیکشن31اےاپلائی ہوگا۔