امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
image by facebook

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر کو گھیرے جانے پر مزید پابندیاں عائد کر نے کا عندیہ دے دیا ہے ,ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اپنے جارحانہ رویے پر قابو نا پایا تو ان پر مزید پابندیاں عائد ہونے کے لیے تیار ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان تناو میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، برطانیہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیے جانے کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی .

جواب میں ایرانی کوسٹ گارڈ نے بھی برطانوی آئل ٹینکر کو گھیر ے میں لے کر اپنے ملک لے جانے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا ، اس ساری صورتحال کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔