ارشد ملک کوہٹانےکےبعدنوازشریف کےخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا , شہباز شریف

 ارشد ملک کوہٹانےکےبعدنوازشریف کےخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا , شہباز شریف
کیپشن: Image Source: PMLN President Twitter Account

لاہور: شہبازشریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کےجج  ارشد ملک کوہٹانےکےبعدنوازشریف کےخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکاہے،نوازشریف کوفی الفوررہاکیاجائے۔

 

تفصیلات کے مطابق ،مسلم لیگ ن کےصدراورقائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کےجج ارشد ملک کوہٹائے جانے کے بعد نواز شریف کےخلاف فیصلہ دیا گیا فیصلہ کالعدم ہوچکاہے،نوازشریف کوفی الفوررہاکیاجائے۔

 

شہبازشریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم  کوجیل میں ایک منٹ بھی رکھنااب غیرقانونی ہے، سچائی ثابت ہونےپراللہ تعالی کاشکرادا کرتےہیں، ویڈیواوراس سےجڑےتمام حقائق سچ ثابت ہوگئےہیں۔

 

اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ نوازشریف کےخلاف دباؤکےتحت ہونےوالےفیصلےکالعدم قراردیئےجائیں، جج ہٹانےکےبعدنوازشریف کوجیل میں رکھنےکاجوازختم ہوگیا۔ انصاف کےتقاضےپورےکرتےہوئےنوازشریف کوفی الفوررہاکیاجائے۔