حکومت نے عوام کی جیب اورحق پرڈاکہ ڈالا، بلاول بھٹو

حکومت نے عوام کی جیب اورحق پرڈاکہ ڈالا، بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: Bilawal Bhutto Twitter Account

سکھر:بلاول بھٹو نے کہا ہے  کہ عمران خان کا نیا پاکستان نہیں،مہنگا پاکستان ہے۔ حکومت نے عوام کی جیب اورحق پرڈاکہ ڈالاہے، قربانی کے بکرے پر بھی ٹیکس لگادیا ہے۔  

 

تفصیلات کے مطابق، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سکھر پریس کلب کےسامنےمہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم  نےعوام کی جیب اورحق پرڈاکہ ڈالاہے،حکومت نےقربانی کے بکرے پر بھی ٹیکس لگادیا ہے۔ ظلم کی انتہاہے، یہ نیا پاکستان نہیں،مہنگا پاکستان ہے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ تھرکول منصوبےسے پورے ملک کو فائدہ ہوگا، حکومت نے منصوبےپر15فیصدٹیکس لگادیاتاکہ منصوبہ ناکام ہو۔ ٹیکس کلیکشن کم ہونےسےصوبوں میں جاری ترقیاتی منصوبےرک گئے۔  

 

انہوں نے کہا کہ ہم سب یہاں اسلام آبادکوپیغام دینےکےلیےجمع ہوئےہیں،عمران خان کاپاکستان نہ کھپے نہ کھپے، بھٹو کاپاکستان کھپے،شہیدمحترمہ کاپاکستان کھپے۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے غریبوں کو ان کے حقوق دیئے، بھٹونے1973 کاآئین دیا، این ایف سی ایوارڈکےتحت صوبوں کومعاشی حقوق دیئےگئے۔