مسافروں کے ڈیٹا کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ، اسلام آباد ائیرپورٹ کے تین ملازمین گرفتار

مسافروں کے ڈیٹا کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ، اسلام آباد ائیرپورٹ کے تین ملازمین گرفتار
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : اسلام آباد ائیرپورٹ کے ملازمین مسافروں کا ڈیٹا بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے لگے ،ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ائیرپورٹ کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے مسافر پاکستان میں داخل ہوتے ہی اپنے موبائل فون میں سم کو تبدیل کرتے ہیں اور نیا ڈیٹا شامل کرتے ہیں ، اس موقع پر ائیرپورٹ کے ملازمت بڑی ہوشیاری سے ان کے دستاویزات حاصل کرتے ہیں .

نئی سم اور نئے موبائل فون کے لیے ان کے دستاویزات کا مطالبہ کرتے ہیں ، دستاویزات کی نقول حاصل کرکے وہ اس کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں ، بلیک مارکیٹ میں ایسے افراد جو کہ اپنے آبائی وطن واپس آتے ہیں ان کے نام سے بیرون ممالک میں افرادکو نئی شناخت فراہم کی جاتی تھی ۔