ہزاروں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں ہی نوکریاں

 ہزاروں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں ہی نوکریاں
کیپشن: Image Source : Twitter Lijian Zhao

اسلام آباد :سی پیک منصوبہ پاکستانیوں کی تاریخ بدل دے گا ،جی ہاں ابھی سی پیک پر کام جاری ہے جس سے بے شمار پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع مہیا ہو گئے ہیں ۔

ایسا ہی کچھ پشاور ،کراچی ،موٹروے ملتان سکھر سیکشن ایم 5کی کامیابی پر ہوا ہے جہاں پاکستانیوں کیلئے 23ہزار نوکریوں کابندو بست ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی نائب سفیر لی ژان نے ایم 5کی تکمیل پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میںلکھا کہ ”ماشاءاللہ ! موٹروے ایم 5ملتان سکھر سیکشن مکمل ہو گیا “

چینی نائب سفیر نے لی ژان نے لکھا کہ ملتان سکھر سیکشن کی تکمیل سے 23 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ سیکشن کو جلد ہی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا،لی ڑان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے، چائنا کنسٹرکشن نے شاندار کام کیا۔