پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

اسلام آ باد : پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا۔ چین، بھارت، امریکا اور انڈونیشیا کے بعد آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی گیارہ جولائی 2020 میں 22 کروڑ دس لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد مملکت خداداد نے آبادی کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے.

اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 1950 سے جولائی 2020 تک پاکستان کی آبادی میں چھ گنا اضافہ ہوا، ملک کی موجودہ سالانہ شرح پیدائش دواعشاریہ 8 فیصد سے بھی زیادہ ہے، ماہرین کےمطابق آبادی میں اضافے سے ملکی وسائل پربوجھ میں اضافہ ہورہا ہے۔