پنجاب پولیس میں 50 پولیس افسران کے تبادلے

IG Punjab, Lahore, 50 police officers, CM Punjab government

لاہور: آئی جی پنجاب نے 50 پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مبشر میکن ایس ایس پی ڈسپلن لاہور تعینات ، محمد شعیب خرم اے آئی جی انسپکشن تعینات ، ذیشان حیدر ایڈیشنل ایس پی اینٹی رائیٹ فورس لاہور تعینات جبکہ عائشہ بٹ کو ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن تعینات کردیا گیا ۔

ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی ایس پی ماڈل ٹاون فیصل آباد تعینات ، آصف آمین اعوان ایس پی صدر آپریشنز تعینات ، عمر فاروق ڈی ایس پی نواں کوٹ سے شمالی چھاونی سرکل تعینات ، نذر عباس ڈی ایس پی نواں کوٹ سرکل تعینات ، قیصر مشتاق ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون تعینات ۔