قومی ٹیم تیسرا ون ڈے کھیلنے کیلئے برمنگھم پہنچ گئی

قومی ٹیم تیسرا ون ڈے کھیلنے کیلئے برمنگھم پہنچ گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

برمنگھم: انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لندن سے برمنگھم پہنچ گئی ہے، قومی کرکٹرز آج نیٹ پریکٹس بھی کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچز جیت کر انگلینڈ نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔
پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کیلئے تیسرے میچ میں لازمی فتح درکار ہے جبکہ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز بھی شیڈول ہے۔