مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی: شہباز گل

مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی: شہباز گل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی جبکہ نواز شریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے لندن میں شاپنگ میں مصروف ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم صفدر نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی، مریم صفدر نے 2015ءکی ورلڈ بینک رپورٹ بھی بغیر پڑھے شیئر کی، 2015ءمیں ورلڈ بینک رپورٹ میں نواز شریف حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے، آزاد کشمیر میں چند لوگ (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں،جعل سازیوں کے باعث آج مریم صفدر سیاسی منظرنامے سے غائب ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ ہٹیاں بالا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کشمیر کا رخ کریں تو اپنا نامہ اعمال ہاتھ میں لائیں۔