معروف بھارتی کامیڈی اداکار مادھو موغے چل بسے

معروف بھارتی کامیڈی اداکار مادھو موغے چل بسے
سورس: file photo

ممبئی : معروف بھارتی کامیڈی اداکار مادھو موغے چل بسے ۔68سالہ مادھو موغے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھو موغے کا کئی ماہ سے کینسر کا علاج جاری تھا ۔ دوروز قبل ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی تو ان کو ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا گیا طبعیت سنبھلنے پر ان کو گھر منتقل کردیا گیا تھا لیکن وہ آج صبح اپنے بستر پر مردہ پائے گئے ۔ 

مادھو موغے نے ’دامنی‘، ’گھاتک‘ اور ’پارٹنر‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  مادھو موغے نے مختلف اداکاروں کی نقل اُتار کر بھی خاصی شہرت حاصل کی تھی اور وہ اکثر ٹی وی شوز میں  بالی وڈ فلم 'شعلے' کے کردار   ’ٹھاکر‘  کی نقل اُتارتے تھے۔

بالی وڈ میں ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔