ایم کیو ایم کے رہنما ند یم نصرت پر قاتلانہ حملہ

ایم کیو ایم کے رہنما ند یم نصرت پر قاتلانہ حملہ
سورس: file photo

واشنگٹن : امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ ان  کی کار پر مبینہ طو پرفائرنگ کی گئی ہے۔ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نےواقعہ کی تصدیق کردی ۔

ایم کیوایم کے رہنما   ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ ہیوسٹن میں دوپہر کے وقت کی گئی۔ندیم نصرت ہیوسٹن میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ نامعلوم ملزمان نے کی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

قبل ازیں ہیوسٹن میں وائس آف کراچی کا پروگرام ہوا جس میں چیئرمین ندیم نصرت نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔