کس ملک کا موسم کیسا ہے ؟دنیا بھر کے موسم کا حال

Weather Forecast,Lahore Weather,Summer Vocation

ایر ی زونا :پاکستان میں جہاں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہیں دنیا کے دیگر ممالک میں کہیں موسم گرم اور کہیں سیلاب کا الرٹ جا ری کر دیا گیا ہے ۔

جا پان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب جیسی صورتحال بن چکی ہے ،جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ،سڑکیں اور سٹیشن پانی سے بھر گئے ، بجلی کا نظام شدید متاثرہو چکا ہے ، حکام نے لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کر دی۔

چین کے صوبہ ہیبی میں بھی مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ،مختلف علاقوں میں لوگوں نے مکان خالی کرنا شروع کر دیے ہیں،چین کے متعدد علاقوں کی سڑکیں بارشوں کے پانی سے بھر چکی ہیں ۔

امریکہ کی مغربی ریاستوں میں ہیٹ ویو کے باعث آگ بے قابو ہو گئی ،آگ نے 3 لاکھ  سے زائد رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ریاست ایری زونا میں آگ بھجانے میں مصروف فائر فائٹرز کا جہاز گر گیا جس سے موقع پر دو فائر فائٹر ہلاک ہو گئے ۔

دوسری طرف روس کے شہرچیلیا -بنسک  کے قریبی جنگلات میں لگی آگ  میں جھلس کر ایک شخص ہلاک ہو گیا،جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے درجنوں مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔