چین نے امریکی جنگی بیڑے کو اپنی سمندری حدود سے بھگا دیا 

China US War Ship,China US Navy

بیجنگ :چین نے امریکی جنگی بحری بیڑے کو متنازع پیریسل جزیرے میں داخل ہونے پر بھگا دیا ،چینی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے چین کی سمندری حدود اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر امریکی بحری جنگی بیڑے یو ایس ایس بینفولڈ کو پیریسل جزیرے کے قریب سے بھگایا۔

چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات فوری طور پر روکے جائیں،دوسری طر ف امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت جہاں اجازت ہے امریکہ وہاں ہوائی اور بحری سفر جاری رکھے گا جیسے یو ایس ایس بینفولڈ نے کیا۔

 امریکی بحریہ کی سیونتھ فلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بینفولڈ کو متنازع پیریسل جزیرے میں جانے کا حق حاصل تھا اور چین کی جانب سے قومی سلامتی کی خلاف ورزی کا دعوی سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔