سونے کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

سونے کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
کیپشن: سونے کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا۔ پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 47،563 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کی کمی کے بعد 47,447.08 پر بند ہوا۔