امن میں شراکت دار ہیں جنگ میں نہیں،پاکستان کا دوٹوک موقف ہے ،مولانا طاہر اشرفی

Molana Tahir Ashrafi,Islamofobia,PMIK

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے پاکستان امن میں شراکت دار تو بن سکتا ہے لیکن جنگ میں نہیں ،کیونکہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے، 40 سال سے اس خطے میں خون بہہ رہا ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے،وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت بین المزاہب ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے،عالمی سطح پر مذہبی منافرت کے بڑھتے واقعات کے باوجود پاکستان میں کوئی پرتشدد واقعہ نہیں ہوا۔

افغان امن ایشو پر بات کرتے ہوئےوزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم امن میں شراکت دار ہیں جنگ میں نہیں ،کیونکہ افغانستان کا امن خطے کے امن سے جُڑا ہے ،جب تک افغانستان میں امن قائم نہ ہو گا خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،افغان مسئلہ کاحل صرف مذاکرات ہی ہے ،افغان ایشو کو حل کرنے کیلئے سب کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنا ہونگے ۔

واضح رہے چند روز قبل بھی مولانا طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ ‏ہم   پیغام امن کے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں،‏پیغام پاکستان کوعوامی سطح پر پھیلانےکیلئےملک بھرمیں عوامی اجتماعات ہونگے،انہوں نے کہا کہ ‏ہم نے لوگوں کو پیغام پاکستان کے بارے میں بتانا ہے ، یورپی ممالک میں  اسلامو فوبیا کے واقعات جنم لے رہے ہیں ، مغربی ممالک میں اقلیتوں سے  غیر مناسب  سلوک کیاجارہا ہے،لیکن اس کے برعکس  پاکستان میں کوئی پرتشدد واقعہ نہیں ہوا۔