دلہن زخمی دلہا سے شادی کے لئے ہسپتال پہنچ گئی

دلہن زخمی دلہا سے شادی کے لئے ہسپتال پہنچ گئی
سورس: file photo

گوجرانوالہ: پہلوانوں کے شہر میں دلہن زخمی دلہا سے شادی کرنے ہسپتال پہنچ گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی رضوان کی ماریہ سے 9 جولائی کو شادی طے تھی، 8 جولائی کی رات دلہا رضوان کی حادثے کے باعث ٹانگ ٹوٹ گئی ۔

دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر نجی اسپتال میں شادی کرنے پہنچی، اسپتال انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا اسپتال میں نکاح کروادیا گیا۔

نکاح کے وقت لڑکی ٹیبل پر جبکہ دلہا بیڈ پر اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھا تھا، نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دلہے کے ساتھ شادی کی تصاویر بھی بنوائیں۔

دلہے کا تعلق اٹلی سے ہے پانچ سال قبل گوجرانوالہ کی ماریہ سے اس کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی گھر والوں سے رشتہ مانگا تو وہ شادی کے لیے راضی ہوگئے تھے۔

رضوان اٹلی سے ماریہ سے شادی کرنے کے لیے پاکستان پہنچا تھا اور شادی کے روز حادثے میں زخمی ہوگیا تھا۔