نائیجر میں مسلح افراد کےحملے میں 49 افراد ہلاک

نائیجر میں مسلح افراد کےحملے میں 49 افراد ہلاک
سورس: file photo

نائمے: افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد نے مختلف کارروائیوں میں 49 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب مسلح افراد جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، رات کے 3 بجے ٹکومو بانگو گاؤں پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔