ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کے اوریا مقبول جان کے پروگرام میں اہم انکشافات

Harfe e Raz,Neo News

لاہور :نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان افغان طالبان سیاسی ونگ سہیل شاہین کا کہنا ہے افغان فورسز ہتھیار ڈال رہی ہیں،ہتھیار ڈالنے والوں کے گلے میں پھول ڈالے ہیں،ہتھیار ڈالنے والے کابل والوں کی پالیسیوں سے متفق نہیں تھے ۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے دنیا میں طالبان کیخلاف غلط رپورٹس پھیلائی جا رہی ہیں ،قندھارسمیت تمام صوبوں میں  فورسز سرنڈر ہورہی ہیں،افغان طالبان سرنڈر کرنے والوں کے گلوں میں پھول ڈال رہے ہیں ،انہوں نے کہا بھارت کو افغان طالبان کی طرف سے کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں تھا ،قندھار قونصلیٹ خالی کرنا بھارت کا اپنا فیصلہ ہے ۔

سہیل شاہین نے کہا ہم ماسکو کیساتھ بھی رابطے میں ہیں ،ماسکو  سے افغانستان کے حوالے سے معلومات شیئر کی ہیں،ماسکو کو بتایا ہے افغانستان سے ان کو کوئی خطرہ نہیں،انہوں نے کہا ماسکو کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا امید ہے اسلامی ممالک ہمیں تسلیم کریں گے،اسلامی ممالک سے مل جل کر آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے۔