بارش اور بجلی بحران کے بعد کراچی والے ایک اور آفت کا شکار

بارش اور بجلی بحران کے بعد کراچی والے ایک اور آفت کا شکار
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے ۔ کراچی کو بارش اور بجلی بحران کے بعد ایک اور آفت نے  آلیا ۔کورونا کی شرح خطرناک حد تک اوپر چلی گئی ہے۔ شہر قائد میں ہر تیسرا شخص کورونا وائرس کا شکار ہے۔ 

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹے میں ملک بھر میں  کورونا  کے 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ 24 گھنٹےکےدوران 255 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 4 ہزار 674 کورونا ٹیسٹ کیےگئے ۔ مثبت کیسزکی شرح 5.46 فیصدرہی۔

ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ کورونا  کیسز کی شرح میں اضافے کے باوجود ٹیسٹ کی تعداد میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا تشخیص کے لیے 4 ہزار 674 ٹیسٹ  کیے گئے ۔

قبل ازیں کورونا کے روزانہ پندرہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا رہے تھے ۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران کیسز کی شرح 39.46 فیصد تک جا پہنچی ۔ اسلام آباد میں کیسز کی شرح 7.69 فیصد، حیدر آباد میں 5.17 ،لاہور میں  4.65  جبکہ پشاور میں کیسز کی شرح 3.93 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں