یوکرائن میں شکست سے بچنے کیلئے روس کا ایران سے ڈرون لینے کا فیصلہ 

یوکرائن میں شکست سے بچنے کیلئے روس کا ایران سے ڈرون لینے کا فیصلہ 
سورس: File

واشنگٹن : امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرائن میں جاری جنگ کے دوران روس ایران سے سینکڑوں ڈرونز خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے جن میں سے کچھ ڈرونز جنگی صلاحیتوں کے حامل بھی ہیں۔ 

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ایران روسی افواج کو ڈرونز استعمال کرنے کی تربیت دینے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ایران نے انھیں ابھی تک یہ ڈرونز پہنچائے ہیں یا نہیں۔ خیال رہے کہ یوکرین اور روس دونوں کے لیے جنگی حکمت عملی میں ڈرونز اہم ہیں۔

گذشتہ ہفتے یوکرین نے اپنی جنگی کوششوں میں مدد کے لیے ہزاروں ڈرونز کے عطیات کی اپیل کی تھی۔

جیک سلیوان نے مزید کہا کہ امریکا کو موصول ہونے والی انٹیلیجنس اس نظریے کی تائید کرتی ہے کہ مشرقی یوکرین پر روس کا حملہ اپنے ہتھیاروں کو برقرار رکھنے کی قیمت پر جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں