فریج سے چیزیں کیوں کھائی؟ مالکان کا 2 کمسن ملازمین پر تشدد، ایک جاں بحق، 3 ملزم گرفتار

فریج سے چیزیں کیوں کھائی؟ مالکان کا 2 کمسن ملازمین پر تشدد، ایک جاں بحق، 3 ملزم گرفتار
سورس: File

لاہور : فریج سے چیزیں نکال کر کیوں کھائی ؟ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بہاولپور کے دو بھائی ملازمین پر اہلخانہ کا تشدد ایک بھائی 12 سالہ کامران جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بھائی 6 سالہ رضوان شدید زخمی ہے۔ پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے 2 فرار ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق فریج سے چیزیں چوری کے الزام پر لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مالک مکان ،اس کی بیوی ،بیٹوں اور بہو نے دو کمسن گھریلو ملازم  بھاٸیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے بہاولپور کے رہائشی 12 سالہ کامران اور 6 سالہ رضوان کی حالت غیر  ہوگئی جس پر ملزم انہیں نجی ہسپتال لے کر گئے۔

ہسپتال کے عملے نے بچوں کی حالت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔دونوں بھائیوں  پر تشدد کے الزام میںنصراللہ اس کی بیوی اور بیٹے  سمیت 3 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں نصر اللہ ، اس کی بیوی شبانہ  اور بیٹا محمود  شامل ہے۔ملزم ابو الحسن اور حنا فرار ہوگئے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ڈیفنس میں تشدد سے  کمسن گھریلو ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس  لیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں