عمران صاحب! آپ تاریخ کے سیاہ باب بن چکے، آپ اور بشریٰ بی بی نے تاریخی کرپشن کی: مریم 

عمران صاحب! آپ تاریخ کے سیاہ باب بن چکے، آپ اور بشریٰ بی بی نے تاریخی کرپشن کی: مریم 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  ‏عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کر کے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنا کر چھُپ نہیں سکتی ،ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں عوامی سمندر کی موجودگی ثبوت ہے کہ عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے ‏مہنگائی،بے روزگاری،معاشی تباہی ،فتنے، نفرت اور بھوک کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے،کرپشن ، نالائقی نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جاچکے ہیں۔ 17 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس حقیقت کو مزیدپختہ کرے گی۔

مصنف کے بارے میں