اطہر من اللہ چھٹی پر چلے گئے ، عامر فاروق قائم مقام چیف جسٹس مقرر

اطہر من اللہ چھٹی پر چلے گئے ، عامر فاروق قائم مقام چیف جسٹس مقرر
سورس: Twitter

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے نئی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ 

اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران، اسلام آباد کے وکلاء تنظیموں کے نمائندوں سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 تقریب کا آغاز میں قومی ترانہ سے کیاگیا اور تلاوت کلام پاک کے بعد جسٹس محسن اخترکیانی نے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق سے حلف لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ بیرون ملک رخصت پر ہیں اور 25 اگست تک جسٹس عامرفاروق بطور قائم مقام چیف جسٹس بھی فرائض  انجام دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں