میری حکومت مقامی میر صادق اور میر جعفر نے گرائی: عمران خان کا پھر الزام 

میری حکومت مقامی میر صادق اور میر جعفر نے گرائی: عمران خان کا پھر الزام 
سورس: File

بھکر: چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ مقامی میر جعفر اور میر صادق نے امریکی سازش کے تحت میری حکومت گرائی اور ان چوروں کو مسلط کیا۔ میری جان بھی چلی جائے تو میں اس حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا۔ 

بھکر میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ لوٹوں کی تعداد بڑھ جائے تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں۔ 26 سال سے شریفوں اور زرداریوں کے خلاف جہاد کر رہا ہوں۔ 17 جولائی کو الیکشن نہیں حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو فون کیے جا رہے ہیں کہ اگر عمران خان کا ساتھ دیا تو یہ کرلیں گے وہ کرلیں گے۔ ہمارے صحافیوں ایاز امیر، عمران ریاض اور ارشد شریف کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں۔ 

مصنف کے بارے میں