عمران خان سب سے بڑا جھوٹا اور سب سے بڑا چور ہے: مریم نواز 

عمران خان سب سے بڑا جھوٹا اور سب سے بڑا چور ہے: مریم نواز 
سورس: Twitter

جھنگ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکل دور گزر گیا اب روز خوشخبریاں آئیں گی۔ پنجاب کی ترقی کا سب سے بڑا دشمن عمران خان ہے۔ عمران خان سب سے بڑا جھوٹا ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا چور بھی ہے۔ 

جھنگ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ یہاں آدھے لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان جھوٹا ہے جبکہ آدھے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان چور ہے میں کہتی ہوں کہ عمران خان چور بھی ہے اور جھوٹا بھی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے شیر کی حکومت ہے ۔ مشکل دور گزر گیا اب اچھا وقت آنے والا ہے۔ عوام اگر چاہتے ہیں مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دیں۔ ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں ن لیگ کا مقابلہ نااہلی اور  مہنگائی سے ہے۔

مریم نواز نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرو پنجاب کے دشمنوں کو  پنجاب سے اٹھا کر باہر  پھینکو گے۔  وعدہ کرو محمد اسلم بھروانہ کو کامیاب کراؤ گے۔ وعدہ کرو 17 جولائی کو گھروں میں نہیں بیٹھو گے ۔

مصنف کے بارے میں