حسین اور پاکیزہ ہوں، سلمان خان شادی کیلئے کہیں تو انکار نہیں کروں گی : میرا

حسین اور پاکیزہ ہوں، سلمان خان شادی کیلئے کہیں تو انکار نہیں کروں گی : میرا
سورس: File

لاہور: شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اگر سلمان خان انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو انہیں منع نہیں کر پائیں گی۔ ابھی تک شادی نہیں کی ۔موقع ملتا تو رینبو سے شادی کرلیتی۔ 

ٹی وی ون کے ‘دی مزیدار شو’ میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا اور  چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا۔

ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ اداکار رینبو سے ضرور شادی کرتیں۔ میں نے تاحال شادی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو سید خاندان سے تعلق رکھتا ہو، وہ مولا علی پر ایمان رکھتا ہے اور غیرت مند ہو۔ان کے مطابق شادی ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، اس پر کسی کو مذاق نہیں کرنا چاہیے۔

پروگرام میں عمر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ گوگل اور وکی پیڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط معلومات دستیاب ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے عمر بتائے بغیر کہا کہ وہ ابھی وہ جوان ہیں اور ان کی عمر کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں غلط ہیں۔ وہ نہ صرف حسین اور خوبصورت ہیں بلکہ وہ پاکیزہ بھی ہیں۔

مصنف کے بارے میں